19 جنوری، 2022، 12:23 PM

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے 24 جنوری سے 9 فروری تک آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ اور کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈز مشاورت سے سیریز کی نئی تاریخوں کا فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ دورے میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شامل تھا۔

News ID 1909553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha